Advertisement
Advertisement
Advertisement

انگلینڈ کے کامیاب ترین ٹیسٹ کپتان عہدے سے مستعفی

Now Reading:

انگلینڈ کے کامیاب ترین ٹیسٹ کپتان عہدے سے مستعفی

جو روٹ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتانی  کے عہدے سے دستبردار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق جو روٹ نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

جو روٹ انگلینڈ کے سب سے کامیاب ٹیسٹ کپتان ہیں۔ بطورت انگلینڈ ٹیسٹ کپتان جو روٹ کو سب سے زیادہ میچز  کھیلنے  اور جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔

ان کی کپتانی میں ٹیم نے 27 ٹیست میچز میں فتوحات حاصل کیں  جو مائیکل وان کی 26 جبکہ سر الیسٹر کک اور سر اینڈریو سٹراس کی 24  فتوحات سے زیادہ ہیں۔

2017 میں الیسٹر کک کے جانشین کے طور پر مقرر ہونے کے بعد روٹ نے کئی سیریز  میں فتوحات سمیٹیں جس میں 2018 میں بھارت کے خلاف 1-4 کی یادگار فتح بھی شامل ہے۔

2018 میں ہی جو روٹ  2001 کے بعد سری لنکا میں ٹیسٹ سیریز جیتنے والے انگلینڈ کے پہلے کپتان بن گئے۔ بعد ازاں 2021 میں بھی انگلینڈ ٹیم نے ان کی کپتانی میں سری لنکا میں 0-2 سے فتح حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: 10  ہزار کلب، جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگ میل کے قریب

Advertisement

وہ الیسٹر کک کے بعد انگلینڈ  کے دوسرے سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔

31 سالہ روٹ نے اب تک 117 ٹیسٹ میچز میں 25 سنچریز اور 53 نصف سنچریز کی مدد سے 49.19 کی اوسط سے 9889 رنز بنارکھے ہیں۔

https://twitter.com/englandcricket/status/1514887510387838976

کپتان کے طور پر ان کے 5295 رنز انگلینڈ کے کسی بھی کپتان کے سب سے زیادہ رنز ہیں جبکہ مجموعی طور پر اس فہرست میں وہ صرف گریم اسمتھ، ایلن بارڈر، رکی پونٹنگ اور ویرات کوہلی سے پیچھے  5ویں نمبر پر ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر