Advertisement
Advertisement
Advertisement

زیادہ کوچ بننے کی ضرورت نہیں، سرفراز احمد کا اپنی اہلیہ کو انتباہ

Now Reading:

زیادہ کوچ بننے کی ضرورت نہیں، سرفراز احمد کا اپنی اہلیہ کو انتباہ

قومی کرکٹر و سابق کپتان سرفراز احمد اپنی اہلیہ  خوشبخت سرفراز کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں سریک ہوئے۔

شو کے دوران ہلکی پھلکی مزاح سے بھرپور گفتگو کے دوران  مارننگ شو کی خاتون میزبان  نے سوال کیا کہ گھر میں آپس میں کبھی کرکٹ پر بات چیت ہوتی ہے۔

جس پر ان کی اہلیہ نے کہا کہ ہمیں کرکٹ پر بات کرنا  پسند نہیں ہے۔

سرفراز احمد نے اس سوال کے جواب میں ایک مزاحیہ قصہ سنانا شروع کیا تو ان کی اہلیہ نے ہنستے ہوئے انہیں بتانے سے منع کیا ۔

تاہم سرفراز احمد نے بتایا کہ 2013 میں وہ اپنے کیریئر کے پہلے ٹور پر ٹیسٹ میچ کھیلنے جنوبی افریقا گئے، وہاں باؤنسی وکٹ ہوتی ہیں اور اس وقت جنوبی افریقی ٹیم بھی ٹاپ کلاس تھی تو مجھ سے اچھی پرفارمنس نہ ہوسکی جس کے بعد میں ٹیم سے باہر ہوگیا۔

Advertisement

سرفراز نے مزید بتایاکہ اس کے بعد میری اہلیہ نے مجھ سے کہا آپ اپنی بیٹنگ پہ دھیان دیں جس پر میں نے بولا کہ آج تو یہ بول دیا ہےآئندہ اپنے کام سے کام رکھنا، کرکٹ کی بات نہیں کرنا۔

جس پر ان کی اہلیہ نے ہنستے ہوئے بتایا کہ بس اس دن کے بعد سے ہم کرکٹ کی بات نہیں کرتے۔

سرفراز احمد نے مزید بتایا کہ میں نے ان (اپنی اہلیہ) سے کہا کہ زیادہ کوچ بننے کی ضرورت نہیں، پہلے ہی کوچ ہیں میرے پاس۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر