
پاکستان ہاکی ٹیم کے دورہ یورپ سے قبل پاکستان ہاکی فیڈریشن اور سلیکشن کمیٹی میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔
ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے پی ایچ ایف افسران کی طرف سے کھلاڑیوں کے چناؤ میں مداخلت کا الزام عائد کردیا۔منظور جونیئر کی سربراہی میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی پی ایچ ایف سے ناخوش ہے۔
ذرائع سلیکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ پہلے 25 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ سلیکشن کمیٹی کے علم میں لائے بغیر کیا گیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدیداران سب فیصلے خود کر رہے ہیں۔
ذرائع نے مزید کہا کہ سلیکشن کے معاملات اور مستقبل کا پلان ڈچ کوچ پرڈالے جا رہے ہیں ۔ جب 25 شارٹ لسٹ کھلاڑیوں سے کوئی تعلق نہیں تو بیس رکنی کمیٹی سے کیسے ہو سکتا ہے۔
سلیکشن کمیٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ ٹیم کی سلیکشن کے معاملات میں سلیکشن کمیٹی کا کوئی عمل دخل نہیں رکھا گیا۔ اب تک خاموشی اختیار کی ہے، جلد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News