Advertisement
Advertisement
Advertisement

بابر اعظم نے آئی سی سی کا ایک اور اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

Now Reading:

بابر اعظم نے آئی سی سی کا ایک اور اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ لے اڑے یوں وہ دو مرتبہ یہ ایوارڈ جیتنے والے واحد کھلاڑی بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور آسٹریلوی اوپنر ریچل ہینس کو مارچ 2022 کے لیے آئی سی سی پلیئرز آف دی منتھ منتخب کیا گیا ہے۔

بابر اعظم نے گزشتہ ماہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

کراچی میں آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شاندار 196 رنز کی بدولت انہوں نے ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ براتھویٹ اور آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کو شکست دی۔

بابر اعظم دو مرتبہ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

Advertisement

اس سے قبل وہ اپریل 2021 میں آئی سی سی  پلیر آف دی منتھ کا ٹائٹل جیت چکے ہیں۔

Advertisement

حال ہی میں ختم ہونے والی بینوڈ-قادر ٹرافی میں بابر اعظم نے آسٹریلیا کے عثمان خواجہ اور پاکستان کے عبداللہ شفیق کے بعد سب سے زیادہ رنز اسکور کیے۔

پانچ اننگز میں انہوں نے 78 کی اوسط سے 390 رنز بنائے جس میں دو نصف سنچریز اور ایک سنچری شامل تھی۔ سیریز کی خاص بات کراچی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں ان کی میچ سیونگ 196  رنز کی اننگ تھی۔

انہوں نے ون ڈے سیریز میں  بھی اپنی شاندار فارم کو جاری رکھا اور پہلے دو میچز میں اہم اننگز کھیلیں ۔ پہلے ون ڈے میں انہوں نے 57 رنز بنائے جس میں پاکستان کو شکست ہوئی۔

تاہم دوسرے ون ڈے میں بابر اعظم نے شاندار 118 رنز بنا کر پاکستان کو تاریخی فتح سےہمکنار کرایا۔

دوسری جانب خواتین میں پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ آسٹریلیا کی ریچل ہینز کو دیا گیا۔ انہوں نے  انگلینڈ کی اسپنر سوفی ایکلسٹون اور جنوبی افریقا کی اوپنر لورا وولوارڈ کو شکست دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوسرا ٹی 20، پاکستان کی سیریز میں شاندار واپسی، پروٹیز کو 9 وکٹوں سے شکست
پاک فوج کی زیرِ اہتمام شمالی وزیرستان میں ٹی 20 کرکٹ لیگ کا کامیاب انعقاد
ایشین یوتھ گیمز والی بال فائنل، ایران نے پاکستان کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر