قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی آج اپنی 22ویں سالگرہ منارہے ہیں۔
آئی سی سی ٹیسٹ اور ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ ٹین میں شامل شاہین شاہ آفریدی کو ان کے ٹیم میٹس اور سپورٹ اسٹاف نے سرپرائز دیا۔
شاہین شاہ آفریدی کی سالگرہ کے لیے خوبصورت کیک کا اہتمام کیا گیا جسے دیکھ کر شاہین حیرت زدہ رہ گئے۔
Pakistan players and support staff celebrated @iShaheenAfridi birthday at the team hotel. 🎂🎉#BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/qr7k3cPTCi
Advertisement— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 6, 2022
کیک پر’دی ایگل 10، وہ اسے نہیں کھیل سکتے ‘اور ’ہیپی برتھ ڈے شاہین شاہ آفریدی‘ لکھا تھا۔
واضح رہے کہ 10 شاہین شاہ آفریدی کی جرسی کا نمبر ہے جو انہوں نے شاہد آفریدی سے اپنی محبت کے اظہار کے لیے حاصل کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
