
بھارت کے سابق ٹیسٹ کپتان کپل دیو نے پاک بھارت کرکٹ سیریزکے حوالے سے کہا کہ حکومت کی سوچ سب سے زیادہ اہم ہے اسلیئے ہمیں دونوں ممالک کے درمیان سیریز کے معاملات حکومت پر چھوڑ دینا چاہیے۔
کپل دیو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کچھ پالیسیاں ہیں جن کی وجہ سے مجھے لگتا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ کو ہمیں حکومت پر چھوڑ دینا چاہیے۔
سابق ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ دونوں ممالک کی کرکٹ سیریز کے حوالے سے حکومت کی پالیسی اہم ہے، کھلاڑی پاک بھارت کرکٹ سیریز کھیلنے کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس میں میری رائے اہم نہیں ہے، دونوں ملکوں کی کرکٹ کے حوالے سے حکومت کی سوچ سب سے زیادہ ضروری ہے لہٰذا ایک شہری ہونے کے ناطے ہمیں اپنی حکومت کی پالیسی کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News