
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے انگلینڈ پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی 2017 کے ہیرو حسن علی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں لنکاشائر کی نمائندگی کریں گے۔
Media Day ✅#LVCountyChamp 🔜
All 👀 on Thursday.
Advertisement🌹 #RedRoseTogether pic.twitter.com/CY4K1V1rfM
— Lancashire Cricket (@lancscricket) April 11, 2022
حسن علی لنکاشائر کی جانب سے چھ کاؤنٹی میچز کھیلیں گے۔
حسن علی کا 14 اپریل کو لنکاشائر کی پہلی بار نمائندگی کرنے کا امکان ہے اور وہ مئی کے آخر تک کاؤنٹی میچز کے لیے دستیاب ہوں گے۔
واضح رہے کہ حسن علی کا انگلش کاؤنٹی لنکا شائر سے معاہدہ گزشتہ ماہ کی دو تاریخ کو طے پایا تھا۔
https://twitter.com/lancscricket/status/1498719472932241409?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1498719472932241409%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.bolnews.com%2Furdu%2Fsports%2F2022%2F03%2F464930%2F
حسن علی نے لنکا شائر سے معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتےہوئے کہا تھا کہ میرے لیے یہ اعزازکی بات ہے کہ جس کاؤنٹی سے وسیم اکرم کھیلا کرتے تھے اب وہاں میں بھی کھیلوں گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News