Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمر گل کو افغان کرکٹ ٹیم کا بولنگ کنسلٹنٹ مقرر کردیا گیا

Now Reading:

عمر گل کو افغان کرکٹ ٹیم کا بولنگ کنسلٹنٹ مقرر کردیا گیا
عمر گل کو افغان کرکٹ ٹیم کا بولنگ کنسلٹنٹ مقرر کردیا گیا

عمر گل کو افغان کرکٹ ٹیم کا بولنگ کنسلٹنٹ مقرر کردیا گیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عمر گل کو افغان کرکٹ ٹیم کا بولنگ کنسلٹنٹ مقرر کردیا گیا ہے۔

نجی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سابق مایہ ناز فاسٹ بولر عمر گل کو 3 ہفتوں کے لیے افغان کرکٹ ٹیم کا بولنگ کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا ہے۔

Advertisement

رپورٹ کے مطابق عمر گل کے معاہدے میں توسیع بھی متوقع ہے جبکہ عمر گل 4 اپریل سے افغان ٹیم کے دبئی میں کیمپ کو جوائن کرلیں گے۔

دوسری جانب رپورٹ میں یہ بات میں بھی سامنے آئی ہے کہ پاکستان ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کو بھی افغان کرکٹ ٹیم میں اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ 37 سالہ فاسٹ بولر عمر گل کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں پاکستان ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں جبکہ حال ہی میں انہوں نے پی ایس ایل کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں بولنگ کوچ کے فرائض انجام دیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: عمر گل نے عمر اکمل کو کیا یقین دہانی کرائی؟

عمر گل نے اپنے کیریئر کا آغاز 2003 میں بنگلادیش کے خلاف ون ڈے میچ کھیل کر کیا تھا جبکہ انہوں نے اپنا آخری میچ 2016 میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔

Advertisement

عمر گل نے پاکستان ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 47 ٹیسٹ، 130 ون ڈے اور 60 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 427 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر