
بھارت کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کو لگاتار دو گیندوں پر دو مرتبہ آؤٹ کرنے والے واحد بولر محمد عامر آج اپنی 30ویں سالگرہ منارہے ہیں۔
موجودہ عہد کے سب سے کامیاب بلے باز سمجھے جانے والے ویرات کوہلی کو ان کے کیریئر کے عروج کے دور میں آؤٹ کرنا بڑا کارنامہ تصور کیا جاتا تھا۔
تاہم مجموعی طور پر پاکستانی لیفٹ آرم فاسٹ بولرز (جنید خان، محمد عامراور شاہین شاہ آفریدی) ویرات کوہلی پر ان کے کیریئر کی ابتداء سے ہی حاوی رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: محمد عامر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کی خبروں کی تردید
چیمپئنز ٹرافی 2017 کے فائنل میں محمد عامر نے تباہ کن اسپیل کرکے بھارتی ٹاپ آرڈر کو تہس نہس کردیا تھا۔
Rohit lbw Amir ☝️
Dhawan c Ahmed b Amir ☝️
Kohli c Shadab b Amir ☝️An unforgettable spell from the Pakistan pacer in the 2017 Champions Trophy final 💥
Happy birthday, Mohammad Amir!pic.twitter.com/dP8tDKvE4u
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) April 13, 2022
بھارتی ٹیم 339 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میدان میں آئی تو محمد عامر نے پہلے ہی اوور کی تیسری گیند میں روہت شرما کو ایل بی ڈبلیو کردیا۔
گروپ میچ میں پاکستان کے خلاف 81 رنز کی ناقابل شکست برق رفتار اننگز کھیلنے والے ویرات کوہلی کو عامر نے میچ کے تیسرے اوور کی تیسری گیند پر تقریباً آؤٹ کردیا تھا جب ایج نکل کر پہلی سلپ میں آسان کیچ گیا جو اظہر علی نے ڈراپ کردیا۔
تاہم محمد عامر نے کوہلی کو اس موقع سے فائدہ اٹھانے کا موقع نہ دیا اور اس کی اگلی ہی گیند پر ایک اور ایج لگ گے کیچ نکلا جو پوائنٹ پر موجود شاداب خان نے بغیر کسی غلطی کے کیچ کرلیا۔
From extreme disappointment to immense joy in a ball 💥
Happy birthday @iamamirofficial 🥳️pic.twitter.com/u3A6UX0bzh
Advertisement— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) April 13, 2022
میچ کے نویں اوور میں محمد عامر نے شیکھر دھون کو بھی پویلین واپس لوٹا کر پاکستان کو جیت کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News