آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے نیدر لینڈزکو تین ایک روزہ میچز کی سیریز میں وائٹ واش کرکے پاکستان سے آٹھویں پوزیشن چھین لی۔
نیوزی لینڈ نے کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کے اب تک چھ میچز کھیلے ہیں اور تمام میں فتح حاصل کی ہے اور اس کے پوائنٹس کی تعداد 60 ہے۔ پاکستان 12 میچز میں سے چھ میں فتح حاصل کرکے 60 پوائنٹس کے ساتھ نویں پوزیشن پر موجود ہے۔
New Zealand climb up in the ICC Men’s @cricketworldcup Super League standings (powered by @MRFWorldwide) 📈
Advertisement➡️ https://t.co/NWcfSLnAbZ#CWCSL | #NZvNED pic.twitter.com/r2pV3XrPDE
— ICC (@ICC) April 4, 2022
بنگلادیشی ٹیم کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ میں 120 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے۔ انگلینڈ 95 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور بھارت 79 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
آسٹریلیا اور افغانستان 70، 70 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر ہیں۔آئر لینڈ 68 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں اور سری لنکا 62 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں پوزیشن پر موجود ہے۔
ویسٹ انڈیز 50 پوائنٹس کے ساتھ دسویں، جنوبی افریقا 49 پوائنٹس کے ساتھ گیارہویں، زمبابوے 35 پوائنٹس کے بارہویں اور نیدر لینڈز 25 پوائنٹس کے ساتھ تیرہویں پوزیشن پر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
