محمد عامر نئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیا تیار
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر دوبارہ میدان میں اترنے کے لیے بے تاب ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی پریکٹس کی تصویر شیئر کی ہے۔
getting ready for new challenge 🥰. pic.twitter.com/h9xVo3Nsk5
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) April 18, 2022
اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’’نئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیا تیار ہورہا ہوں‘‘۔
واضح رہے کہ پی سی بی کے موجودہ چیئرمین رمیز راجہ کے جانے کے بعد محمد عامر کا بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا۔
بعد ازں فاسٹ بولر نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس حوالے سے کچھ نہیں سوچ رہے۔
ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ فی الحال ان کا انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: محمد عامر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کی خبروں کی تردید
خیال رہے کہ محمد عامر ان دنوں مختلف لیگز کھیلنے میں مصروف ہیں جبکہ وہ اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزار کر زندگی سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
