ڈیل اسٹین پاکستان کا دورہ کیوں کرنا چاہتے ہیں؟
جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے پاکستان آنے کی وجہ بتادی ہے۔
جنوبی افریقہ کے مایہ ناز فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے ٹوئٹر پر سوال و جواب کے سیشن میں پاکستان آنے کی وجہ بتا دی ہے۔
جنوبی افریقہ کے 38 سالہ فاسٹ بولر اس وقت بھارت میں موجود ہیں، جہاں وہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 15 ویں ایڈیشن میں سن رائزرز حیدرآباد کے ساتھ فاسٹ بولنگ کوچ کے طور پر اپنے فرائض انجام دے رہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیل اسٹین نے بھی بابر اعظم کو تمام فارمیٹس میں بہترین بلے باز قرار دے دیا
ڈیل اسٹین کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہنا تھا کہ انہیں پاکستان میں مچھلی پکڑنے کا وعدہ پورا کرنا جو انہوں نے ابھرتے ہوئے بلے باز اعظم خان کے ساتھ کیا ہے۔
ڈیل اسٹین اکثر سوشل میڈیا پر اپنی فشنگ کی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں اور وہ پاکستان میں بھی ایسا کرنے کے منتظر ہیں۔
ٹوئٹر پر ایک صارف نے ڈیل اسٹین سے سوال کیا کہ “کیا آپ پاکستان جانا پسند کریں گے؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ “ہاں! میں اعظم خان کے ساتھ مچھلی پکڑنے کی تاریخ رکھتا ہوں”۔
Would you like to visit 🇵🇰
Advertisement— Luqman Arshad (@luqmanarshed) April 14, 2022
ڈیل اسٹین کی اس ٹوئٹ پر اعظم خان نے بھی ہسنتے ہوئے اس کو قبول کیا اور کہا کہ ” کسی بھی وقت لیجنڈ”۔
Yes! I have a fishing date with Azam Khan
— Dale Steyn (@DaleSteyn62) April 14, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
