
سابق قومی کپتان شاہد خان آفریدی نے نے شہباز شریف کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ شہباز شریف صاحب کو پاکستان کا 23 واں وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امید کرتا ہوں کہ شہباز شریف اپنی بہترین انتظامی صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوئے پاکستان کو موجودہ معاشی اور سیاسی بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہوں گے۔
شہباز شریف صاحب کو پاکستان کا 23واں وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اُمید کرتا ہوں کہ وہ اپنی بہترین انتظامی صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوئے پاکستان کو موجودہ معاشی اور سیاسی بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہوں گے ۔ #PakistanZindabad 🇵🇰 @CMShehbaz
Advertisement— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) April 11, 2022
واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیر اعظم منتخب ہوگئے ہیں۔ ان کے حق میں 174 ارکان نے ووٹ ڈالے جبکہ وہ آج رات ہی وزیراعظم پاکستان کا حلف لیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News