Advertisement
Advertisement
Advertisement

سابق سربراہ ذکا اشرف نے چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کا طریقہ کار آمرانہ قرار دے دیا

Now Reading:

سابق سربراہ ذکا اشرف نے چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کا طریقہ کار آمرانہ قرار دے دیا
Zaka Ashraf

پی سی بی کے سابق چیئرمین ذکا اشرف نے چیئرمین کے انتخاب کے طریقہ کار کو آمرانہ قرار دے دیا ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق پی سی بی کے سابق چیئرمین ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ حکومت کی تبدیلی سے پی سی بی کا چیئرمین بھی تبدیل ہوتا ہے، سلیکشن کا یہ آمرانہ طریقہ کار ہے جمہوری نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے جانے کے بعد چیئرمین پی سی بی نے بھی جانے کی تیار پکڑلی

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پی سی بی میں سرپرست اعلی کی مرضی چلتی ہے، دراصل سربراہ کی تعیناتی کا طریقہ کار ہی درست نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے آئی سی سی کی ہدایات کے مطابق پیٹرن کو 2 یا 3 افراد کو نامزد کرنا ہوتا ہے جن میں سے کسی ایک کو قابلیت کی بنیاد پر بورڈ آف گورنرز منتخب کرتا ہے۔

سابق سربراہ کا کہنا تھا کہ پہلے ریجنز کے نمائندے باری باری سے 2،2 سال کیلیے بورڈ آف گورنرز میں آتے تھے لیکن اب تو تمام ہی نامزد ہوتے ہیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: نجم سیٹھی پی سی بی کے نئے چیئرمین کے لیے مضبوط امیدوار

          انہوں نے سابق وزیر اعظم عمران خان سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان تو اپنے دور کے بڑے کرکٹر رہے ہیں مگر انہوں نے بھی کھیل کے معاملات میں مایوس کیا ہے۔

ڈیپارٹمنٹس کرکٹ پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈپارٹمنٹس کی ٹیموں کو فارغ کرکے کرکٹرز کو بے روزگار کرنا دانشمندانہ فیصلہ نہیں تھا کیونکہ اس اقدام سے کئی کھلاڑی رکشہ چلاکر یا دیگر ذرائع سے روزی روٹی کمانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

سابق سربراہ نے کہا کہ میرے دور میں بورڈ میں 2سے 5 لاکھ روپے کمانے والے بورڈ ملازمین کی تنخواہیں تو اب 15لاکھ تک پہنچ گئی ہیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: رمیز راجہ کا عہدے سے مستعفیٰ نہ ہونے کا فیصلہ

مگر دوسری جانب 50 ہزار سے لاکھ روپے تک کمانے والے کھلاڑیوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کردیے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر