
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی نئی تصویر نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
بابر اعظم کو ہاتھ میں بندوق تھامے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کی جوانی یاد آگئی۔
گیمنگ کمپنی فری فائر کی اشتہاری مہم کے لیے کرائے گئے بابر اعظم فوٹو شوٹ کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔
یہ تصویرانہوں نے ٹوئٹر پر خود شیئر کی تھی، جس میں انہیں ایک بندوق اٹھائے دیکھا جا سکتا ہے۔
بابراعظم کی جانب سے شئی کی گئی پر صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔
اسپورٹس جرنلسٹ انس سعید نے کپتان کی تصویر کے ساتھ چیئرمین پی سی بی کی ایک پرانی تصویر شئیر کر دی، جس میں رمیز راجہ بھی کمانڈو کے روپ میں بندوق اٹھائے پوز دے رہے ہیں۔
انس سعید نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ پاکستان کرکٹ ایک نازک صورتحال سے گزر رہی ہے۔
پاکستان کرکٹ ایک نازک صورتحال سے گزر رہی ہے ۔ pic.twitter.com/RuLAmPBDBz
— Anas Saeed (@anussaeed1) April 8, 2022
انس سعید کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے سینئر اسپورٹس جرنلسٹ سہیل عمران نے لکھا، اب بابر اعظم کی یہ تصویر اگلے 100سال تک چلے گی۔
اب بابر اعظم #BabarAzam کی تصویر اگلی ایک سنچری سال تک چلے گی https://t.co/PcUa4NYY2t
— Sohail Imran (@sohailimrangeo) April 8, 2022
سوشل میڈیا صارف زاہد عابد نے سوال اٹھایا کہ سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش کے الزام میں رات گئے چھاپہ مار کر ان کی گرفتاری ہوگی؟
سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش کے الزام میں رات گئے چھاپہ مار کر ان کی گرفتاری ہو گی کیا۔۔۔۔۔۔۔دو نہیں ایک پاکستان
— Zahid Abid (@zahidabid2) April 8, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News