سوشل میڈیا پر رمضان المبارک سے متعلق ایسی بہت سی ویڈیوز اور تصاویر دیکھنے کو ملتی ہیں جو کہ سب کو متاثر کر دیتی ہیں۔
کچھ ویڈیوز اور تصاویر ایسی ہوتی ہیں جسے دیکھ کر لوگ حیرت زدہ بھی رہ جاتے ہیں۔
ایسی ہی ایک ویڈیوامریکا کے باسکٹ بال پلئیر کی وائرل ہورہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پلئیر باسکٹ بال کے میدان میں موجود ہے کھیل جاری ہے جبکہ وہ کچھ کھا بھی رہے ہیں۔
Kyrie Irving breaking his fast, mid-game, for #Ramadan. pic.twitter.com/qemp5UPbX6
Advertisement— Khaled Beydoun (@KhaledBeydoun) April 3, 2022
باسکٹ بال پلئیر کیری ایرونگ ہے، جنہوں نے گزشتہ سال اسلام قبول کیا تھا، اس وقت کیری امریکی باسکٹ بال ٹیم کا حصہ ہیں۔
سوشل میڈیا پر ان کی ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں دیکھا گیا ہے کہ کیری ایرونگ کا باسکٹ بال میچ جاری تھا کہ اسی دوران کیری ایرونگ کچھ دیر کے لیے بیٹھ گئے اور روزہ افطار کرنے لگے۔
ایک مسلمان کھلاڑی کے لیے روزے میں میچ کھیلنا آسان نہیں ہوتا ہے، مگر کیری نے روزے کی حالت میں نہ صرف میچ کھیلا بلکہ افطار بھی کیا۔
پلئیر کیری کو دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ان کے ہاتھ میں چمچ ہے جس سے وہ اپنا روزہ کھول رہے ہیں اور ساتھ ہی انکی نظریں مینچ پر ہے۔
مسلسل کھانے کے بعد وہ جلد ہی میچ کے لیے گراؤنڈ کی جانب بھاگتے ہیںَ
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
