
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک مرتبہ ایک انٹرویو میں اس بات کا اظہار کیا تھا کہ ان کے کزن نے انہیں مانگنے کے باوجود جوتے نہیں دیے تھے۔
بابر اعظم نے چند ماہ قبل سابق ٹیسٹ کرکٹر انضمام الحق کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ جب میں پہلی مرتبہ انڈر 15 میں سلیکٹ ہوا تھا تو مجھے شوز چاہیئے تھے، میں نے اپنے کزنز سے کہا کہ اگر آپ کے پاس ہیں تو دے دیں۔
لیکن انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس تو نہیں ہیں تو اس دن میں نے فیصلہ کیا کہ اب جو چیز لینی ہے خود کما کر لینی ہے۔
Now the Shoes Industry Belong To 👑 BABAR AZAM 🔥❤️
AdvertisementVC: Green Jersey#BabarAzam#CricketTwitter pic.twitter.com/8O7o0g6HE1
— Dawood Ahmed Khan (@daudii_x) January 7, 2022
ان کے انٹرویو کے بعد سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کا اشارہ اپنے ٹیسٹ کرکٹر کزنز کامران اکمل، عدنان اکمل اور عمر اکمل کی جانب ہے۔
تاہم اب عمر اکمل نے ایک انٹرویو میں اس بات پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کو اپنی طرف سے رائے نہیں دینی چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ مجھ سے بڑے دونوں کامران اکمل اور کامران اکمل نے کبھی نہیں منع کیا تو میں کیسے منع کر سکتا ہوں۔
عمراکمل نے کہا کہ بابر خود بہت اچھا لڑکا ہے، اس کے پاس کوئی بھی بچہ آتا ہے تو اس نے آج تک کسی کو منع نہیں کیاتو میں نہیں جانتا کہ اسے کس نے منع کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے خاندان میں صرف ہم چار ہی کرکٹ نہیں کھیلتے اور بھی لوگ کھیلتے ہیں۔
Umar Akmal says it wasn’t him or his brothers who refused to give shoes to Babar Azam pic.twitter.com/CF6z5JdEnC
— Ghumman (@emclub77) April 8, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News