
ٹیسٹ کرکٹ میں ویرات کوہلی بابر اعظم سے آگے ہیں، شین واٹسن
سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن نے ٹیسٹ کرکٹ میں ویرات کوہلی کو بابر اعظم سے بہتر قرار دے دیا ہے۔
آسٹریلیا کے سابق آل راؤنڈر شین واٹسن نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو انٹرویو دیتے ہوئے ویرات کوہلی کو ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین بلے باز قرار دیا ہے لیکن ساتھ ہی انہوں نے بابر اعظم کی بھی تعریف کی۔
شین واٹسن کہتے ہیں “بابر اعظم اس وقت ناقابل یقین حد تک اچھا کھیل رہے ہیں اور یہ دیکھنے کے قابل ہے کہ انہوں نے اپنے کھیل کو کس طرح نکھار لیا ہے جبکہ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھی اچھی کارکردگی دکھارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیل اسٹین نے بھی بابر اعظم کو تمام فارمیٹس میں بہترین بلے باز قرار دے دیا
سابق آل راؤنڈر نے اعتراف کیا کہ بابر اس وقت دنیا کے دوسرے بہترین بلے باز ہیں جبکہ پہلا نمبر انہوں نے بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی کو دیا ہے۔
واضح رہے کہ بابر اعظم نے حال ہی میں آسٹریلیا کے خلاف ہونے والی ہوم سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، اس سیریز میں انہوں نے 390 رنز بنائے تھے جس میں ان کی 196 رنز کی یادگار اننگز بھی شامل ہے۔
واٹسن نے بقیہ امیدواروں میں اسٹیو اسمتھ، کین ولیمسن اور جو روٹ کو بھی اپنی ٹاپ فائیو بہترین بلے بازوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کو عالمی نمبر ایک بلے باز کے طور پر ایک سال مکمل ہوگیا
شین واٹسن کے مطابق اس وقت ٹیسٹ کرکٹ میں ٹاپ 5 بلے بازوں میں پہلا نمبر ویرات کوہلی، دوسرا بابر اعظم، تیسرا اسٹیو اسمتھ، چوتھا کین ولیمسن اور پانچواں نمبر جوروٹ کا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News