شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خوشخبری، جون 2022 سے اپریل 2023 تک قومی ٹیم کا مصروف شیڈول سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم رواں برس جون میں تین ایک روزہ میچز کے لیے ویسٹ انڈیز کی میزبانی کرے گی۔
جولائی میں پاکستان ٹیم دو ٹیسٹ اور تین ایک روزہ میچز کے لیے سری لنکا جائے گی جبکہ اگست ستمبر میں سری لنکا میں ہی ایشاء کپ 2022 کے مقابلے ہوں گے۔
ستمبر میں انگلش ٹیم سات ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے پاکستان آئے گی جس کے بعد دونوں ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے آسٹریلیا روانہ ہوں گی جو اکتوبر اور نومبر میں کھیلا جائے گا۔
https://twitter.com/CricWick/status/1512759251067981830
نومبر دسمبر 2022 میں انگلش ٹیم ایک بار پھر پاکستان کا دورہ کرے گی تاہم اس بار ٹی ٹوئنٹی کے بجائے تین ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔
دسمبر 2022-جنوری 2023 میں نیوزی لینڈ ٹیم دو ٹیسٹ اور تین ایک روزہ میچز کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی۔
جنوری 2023 میں ویسٹ انڈین ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی جبکہ فروری مارچ میں پاکستان سپر لیگ کا آٹھواں سیزن کھیلا جائے گا۔
اپریل 2023 میں نیوزی لینڈ ٹیم پانچ ٹی ٹوئنٹی اور پانچ ایک روزہ میچز کھیلنے پاکستان آئے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
