Advertisement
Advertisement
Advertisement

رواں سال ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کا کوئی امکان نہیں

Now Reading:

رواں سال ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کا کوئی امکان نہیں

پاکستان کرکٹ بورڈ کو ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے تاحال کوئی ہدایات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

نجی کھیلوں کے خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے ایک اعلی عہدیدارکا کہنا ہے کہ رواں سال ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر موجودہ حکومت ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کا کہہ بھی دے تب بھی اتنی جلدی تبدیلیاں نہیں کی جاسکتیں کیونکہ اس کے لیے آئین کو تبدیل کرنا پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کی تقرری اور دیگر معاملات پر راتوں رات کام نہیں کیا جا سکتا جس کی وجہ سے کم از کم اس سال محکمانہ ٹیموں کی واپسی کا امکان نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق پی سی بی کے موجودہ چیئرمین رمیز راجہ بھی ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کے خلاف نہیں، اگر وہ عہدے پر بھی برقرار رہتے ہیں اور حکومت نظام میں تبدیلی کا مطالبہ کرتی ہے تو وہ اس کی مخالفت نہیں کریں گے۔

Advertisement

دوسری جانب سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم کا کہنا ہے کہ ڈپارٹمنٹل کرکٹ کو فوری بحال کیا جائے اور اس سلسلے میں تجاویز کے لیے ایک تھنک ٹینک کو قائم کیا جانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ جن کرکٹرز کا پی سی بی سے معاہدہ نہیں ہے، انہیں شروع میں گریڈ 2 کے ٹورنامنٹ میں موقع دیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران ایک نیا نظام بنایا جائے جسے اگلے سال سے نافذ بھی کیا جاسکتا ہے جبکہ محکموں اور علاقوں کا ایک ساتھ کوئی بھی ٹورنامنٹ بھی ممکن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ڈیپارٹمنٹ کے لیے دوبارہ ٹیموں کی تشکیل کوئی مشکل کام نہیں ہے ان میں سے اکثر کے ڈھانچے اب بھی موجود ہیں جبکہ نیشنل بینک اور یو بی ایل کے پاس تو اسپورٹس کمپلیکس بھی موجود ہیں۔

ان سب کو صرف تنظیم نو کرنا ہے تاکہ کھلاڑیوں کو کچھ روزگار ملے، اس وقت کامران اکمل اور اسد شفیق جیسے کرکٹرز تک بے روزگار بیٹھے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر