Advertisement
Advertisement
Advertisement

کاؤنٹی چیمپئن شپ، حسن علی کی 2 میچز میں 14 وکٹیں

Now Reading:

کاؤنٹی چیمپئن شپ، حسن علی کی 2 میچز میں 14 وکٹیں

پاکستان کے فاسٹ بولر حسن علی نے کاؤنٹی چیمپئن شپ کے 2 میچز میں 14 وکٹیں اڑا دی ہیں۔

کاؤنٹی چیمپئن شپ میں حسن علی کی کامیابیوں کا سفر جاری ہے اور انہوں نے جارحانہ بولنگ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کی 5 وکٹیں اڑادی ہیں۔

لنکا شائر کا مقابلہ ہیمپ شائر سے ہوا جس میں حسن علی نے ہیمپ شائر کی پہلی اننگ میں ان کے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

یہ بھی پڑھیں: شان مسعود نے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں بڑے بڑے کرکٹرز کو پیچھے چھوڑ دیا

Advertisement

حسن علی کی عمدہ بولنگ کے باعث ہیمپ شائر کی پوری ٹیم محض 246 بناکر آؤٹ ہوگئی جبکہ قومی کرکٹر نے 15 اوورز میں 45 دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

حسن علی نے ہیمپ شائر کے کھلاڑی لیام ڈوسن، کیتھ بارکر، بین براؤن، محمد عباس اور کائل ایبٹ کا آؤٹ کیا تھا۔

واضح رہے کہ حسن علی کی کاؤنٹی چیمپئن شپ کے کیریئرمیں یہ دوسری مرتبہ 5 وکٹیں ہیں جبکہ اس سے قبل انہوں نے گلاویسٹر شائر کے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

دوسری جانب کاؤنٹی چیمپئن شپ میں پاکستانی بلے باز شان مسعود کا بلا بھی خوب چل رہا ہے جبکہ انہیں انگلینڈ کی زمین راس آگئی ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: کارکردگی سے اپنا انتخاب درست ثابت کروں گا، محمد عامر

شان مسعود کاؤنٹی چیمپئن شپ کے صرف 2 میچز میں 152.72 کی اوسط سے 611 رنز اسکور کرچکے ہیں جبکہ وہ ایونٹ میں یارکشائر کی نمائندگی کررہے ہیں۔

انہوں نے چیمپئن شپ میں اب تک دو ڈبل سنچریاں اور دو نصف سنچریاں اسکور کی ہیں جبکہ ان کا اب تک کا سب سے بہترین اسکور 239 رنز تک پہنچ گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر