
تقریباً تمام ہی کرکٹ شائقین اس عہد حاضر کے دو اسٹائلش بلے بازوں ویرات کوہلی اور بابر اعظم کے فین ہیں۔
بات صرف یہیں تک محدود نہیں، شائقین کے علاوہ خود بڑے ناموربین الاقوامی کھلاڑی بھی ان دونوں کھلاڑیوں کی بے پناہ صلاحیتوں کے معترف نظر آتے ہیں۔
حال ہی میں پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی وائٹ بال ٹیم کے کپتان ایرون فنچ ان دنوں بھارت میں آئی پی ایل کھیلنے میں مصروف ہیں۔
ان کی فرنچائز ٹیم کولکتہ نائٹ رائڈرز کے آفیشل اکاؤنٹ سے ایرون فنچ سے سوال و جواب کا سیشن رکھا گیا جس میں شائقین نے بھرپور حصہ لیا۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے فنچ سے پوچھا کہ آپ کے خیال میں سب سے بہترین کور ڈرائیو کس کی ہے؟
ایرون فنچ نے جواب میں ویرات کوہلی اور بابر اعظم کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ان دونوں کو یہ شاٹ کھیلتے ہوئے دیکھنا بہترین نظارہ ہوتا ہے۔
Virat Kohli and Babar Azam – it’s an absolute treat watching the two of these guys play that shot 👌
📷: ICC https://t.co/cvqWUfisZp pic.twitter.com/qbGdSoym46
— KolkataKnightRiders (@KKRiders) April 12, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News