
پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ملک بھر میں چار منصوبوں کا افتتاح کردیا
اسلام آباد: پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ملک بھر میں چار منصوبوں کا افتتاح کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں 2004 سے تعطل کا شکار باکسنگ جمنازیم کا افتتاح کردیا گیا ہے جبکہ کراچی منصوبہ 18سال میں مکمل کیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں سوئمنگ پول اور کیفے ٹیریا کا بھی افتتاح کیا گیا ہے، کوئٹہ میں ہاکی ٹرف کا افتتاح کردیا گیا ہے۔
آئی پی سی منسٹر فہمیدہ مرزا نے اسلام آباد سے تمام منصوبوں کا ورچوئل افتتاح کیا ہے جبکہ اس موقع پر تمام سینٹرز پر افتتاحی تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News