Advertisement
Advertisement
Advertisement

کامران اکمل نے محمد رضوان کو خود سے بہتر قرار دے دیا

Now Reading:

کامران اکمل نے محمد رضوان کو خود سے بہتر قرار دے دیا
کامران اکمل نے محمد رضوان کو خود سے بہتر قرار دے دیا

کامران اکمل نے محمد رضوان کو خود سے بہتر قرار دے دیا

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر اور کھلاڑی کامران اکمل نے محمد رضوان کو خود سے بہتر قرار دے دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر و بلے باز کامران اکمل نے اعتراف کیا ہے کہ محمد رضوان ان سے بہتر کھلاڑی ہیں، اس بات کا اعتراف انہوں نے نیا ناظم آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

کامران اکمل کا کہنا تھا کہ میرا جیسا کھلاڑی محمد رضوان کی جگہ نہیں لے سکتا کیونکہ وہ مجھ سے بہتر کھلاڑی ہے اور میں نہیں کہہ رہا کہ مجھے رضوان کی جگہ دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: کبھی کسی چیئرمین کو پچ کے حالات میں مداخلت کرتے نہیں دیکھا،کامران اکمل

Advertisement

انہوں نے کہا کہ رضوان ایک اچھا کرکٹر بن کر سامنے آیا ہے جس نے سابق کپتان سرفراز احمد کی جگہ لی ہے جبکہ اب اس کی جگہ آنے والے کھلاڑیوں کو دگنی کارکردگی دکھانا ہوگی۔

کامران اکمل کا کہنا تھا کہ اگر ون ڈے کرکٹ میں رضوان کی ایسی ہی کارکردگی رہی تو حارث، روحیل نظیر، بسمہ اللہ خان میں سے کوئی بھی رضوان کی جگہ نہیں لے سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ اچھے کھلاڑیوں کو سامنے لانے کے لیے ان کو زیادہ سے زیادہ گراؤنڈ دینا ہوگا، تجربے کی بدولت کھلاڑیوں کے کھیل میں نکھار آئے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب محسوس کروں گا کہ کرکٹ کے لیے موزوں نہیں خود ریٹائرمنٹ کا اعلان کردوں گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر