
کیا آپ تصویر میں موجود ورلڈ کلاس کرکٹر کو پہچان سکتے ہیں؟
اکثرو بیشتر شوبز شخصیات اورکرکٹرز اپنے بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں جن میں انہیں دیکھ کر مداح حیران رہ جاتے ہیں۔
ایسی ہی ایک تصویر آج ہم آپ کو دکھانے جارہے ہیں جو دورِ حاضر کے معروف بیٹر کی ہے جس کو دیکھ کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
تصویر میں موجود بائیں جانب یہ بچہ کوئی اور نہیں بلکہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ہیں جن کی تصویر ان کے والد نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کو فیب فور کی فہرست میں شامل ہونے کے لئے مزید محنت درکار ہے، صبا کریم
اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’ہر ماں باپ کا بچہ ان کی نظر میں بس اتنا ہی بڑا ہوتا ہے بے شک وہ پچاس سال کا ہی کیوں نہ ہو، پاکستان زندہ آباد۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ تصویر بابر اعظم کی نو عمری کی ہے جس میں وہ معصومیت بھرے انداز میں کرکٹ کی کٹ پہنے ہوئے بیٹھے ہیں جبکہ ان کے برابر دائیں جانب میں موجود بچے کے حوالے کوئی معلامات شیئر نہیں کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اب تک پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 200 میچز کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے 9 ہزار 528 رنز اسکور کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کے خیال میں دنیا کا بہترین بولر کون ہے؟
بابر اعظم اپنے کیریئر میں اب تک 23 سنچریاں اسکور کرچکے ہیں جبکہ انہوں نے 65 نصف سنچریاں بھی بنائی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News