دو بار خواتین ورلڈ کپ اور افتتاحی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی آنیا شربسول نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے لیے 14 سالہ طویل کریئر میں 30 سالہ آنیا شربسول نے173 (8 ٹیسٹ، 86 ون ڈے اور 79 ٹی ٹوئنٹی) بین الاقوامی میچز کھیلے۔
آنیا شربسول نے حالیہ ویمنز ورلڈکپ میں 29.66 کی اوسط سے 9 وکٹیں حاصل کیں۔ٹورنامنٹ میں ان کی بہترین بالنگ فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف 46 رنز کے عوض 3 وکٹیں تھیں تاہم میچ میں انگلینڈ کو 71 رنز سے شکست ہوئی۔
England superstar Anya Shrubsole has announced her retirement from international cricket.
AdvertisementDetails 👇
— ICC (@ICC) April 14, 2022
انگلینڈ کی فاسٹ بولر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا جاری رکھیں گی۔
آنیا شربسول نے 8 ٹیسٹ میچز میں 19 وکٹیں ، 86 ون ڈے میچز میں 106 وکٹیں اور 79 ٹی ٹوئنٹی میں 102 وکٹیں حاصل کیں۔
Advertisement9.4 overs
46 runs
6 wicketsOne of the greatest spells in a World Cup final 🙌
Happy retirement, Anya Shrubsole ✨pic.twitter.com/Rjexk4XyHp
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) April 14, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
