قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کو ریٹائرمنٹ کے کئی سال بعد بھی خبروں میں رہنے کا فن خوب آتا ہے۔
سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنی دو تصاویر شیئر کیں جن میں سے ایک موجودہ اور ایک تقریباً 30 سال پرانی ہے۔
وسیم اکرم نے تصویر میں دیگر ہیش ٹیگز کے ساتھ بنگلا دیش کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے 30 سال قبل والی تصویر بنگلادیش میں لی گئی تھی۔
– Almost 30 years apart…#TimeFlies #Bangladesh #GoodOldTimes #Nostalgia #Cricket #Pakistan pic.twitter.com/r4ggTdqoN5
Advertisement— Wasim Akram (@wasimakramlive) April 16, 2022
یاد رہے کہ وسیم اکرم پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ انٹرنیشنل وکٹیں حاصل کرنے والے کھلاڑی ہیں۔
وہ ون ڈے کرکٹ میں 502 وکٹیں حاصل کرکے سری لنکا کے مرلی دھرن (534 وکٹیں) کے بعد 500 سے زائد وکٹیں حاصل کرنے والے واحد کھلاڑی ہیں۔
ٹیسٹ کرکٹ میں انہوں نے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 414 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
