Advertisement
Advertisement
Advertisement

آسٹریلیا کے دورہ پاکستان سے پی سی بی کو اربوں کا فائدہ

Now Reading:

آسٹریلیا کے دورہ پاکستان سے پی سی بی کو اربوں کا فائدہ
آسٹریلیا کے دورہ پاکستان سے پی سی بی کو اربوں کا فائدہ

آسٹریلیا کے دورہ پاکستان سے پی سی بی کو اربوں کا فائدہ

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کے مطابق آسٹریلیا کے دورہ پاکستان سے پی سی بی کو دو ارب کا منافع ہوا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ انٹرویو میں چیئرمین کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ پاک آسٹریلیا سیریز نے بورڈ کو کمرشل سائیڈ پر بڑا فائدہ پہنچایا ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے دورہ پاکستان سے پی سی بی کو دو ارب تک کا منافع ہوا ہے، یہ ہمارے لیے خوش آئند ہے اور ہماری کرکٹ کے آگے بڑھنے کے لیے ایک مثبت علامت ہے۔

رمیز راجہ نے کہا کہ ہماری کرکٹ ٹیم نے اچھی کارکردگی کے ساتھ لوگوں میں اعتماد پیدا کیا جس کی وجہ سے ہم تجارتی بنیادوں پر نئی بلندیوں پر پہنچے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اکتوبر میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی تاریخی فتح نے تجارتی پہلوؤں کے لحاظ سے ہماری کرکٹ کو فائدہ پہنچایا، پوری دنیا نے ہماری ٹیم اور اس کھیل میں دلچسپی لی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی میٹنگز کا آغاز، 4 ملکی ٹورنامنٹ کی تجویز زیر غور

واضح رہے کہ 24 سال بعد آنے والی آسٹریلوی ٹیم کے تاریخی دورے نے پاکستانی شائقین کی توجہ اپنے جانب مبذول کروائی تھی۔

اس دورے کے بعد سے ناصرف شائقین کرکٹ بلکہ دنیا بھر کے لوگوں کی نظریں پاکستان میں کرکٹ کی بحالی پر تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر