
محمد عباس نے انگلش کاؤنٹی میں بلے بازوں کے چھکے چھڑا دیے
پاکستانی کھلاڑی بیرون ملک ہونے والے انگلش کاؤنٹی میں چھاگئے ہیں جبکہ محمد نے ایونٹ میں اپنی بولنگ سے تہلکہ مچادیا ہے۔
پاکستانی کرکٹر محمد عباس نے اپنی عمدہ بولنگ سے انگلش کاؤنٹی میں مخالف بلے بازوں کے چھکے چھڑا دیے ہیں۔ انہوں نے اپنی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: محمد عباس کا ہمپشائر کاؤنٹی کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا
بروز ہفتہ کو محمد عباس کی ٹیم ہمپشائر کا مقابلہ سمرسٹ سے ہوا جس میں ہمپشائر نے 1 اننگ اور113 رنز کے بھاری مارجن سے سمر سٹ کو شکست دی ہے۔
اس میچ میں پاکستانی بولر محمد عباس نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 32 اعشاریہ 2 اوورز میں 50 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
انہوں نے پہلی اننگ میں 28 رنز سے کر 2 وکٹیں اور دوسری اننگ میں 22 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔
The winning moment 😍@RealMAbbas226 gets his fourth of the innings and leg stumps goes FLYING ✈️
🔢 Scorecard ⤵️https://t.co/oQn8nS1HR5 pic.twitter.com/nKhjndWJ50
Advertisement— Hampshire Hawks (@hantscricket) April 9, 2022
میچ میں سمر سٹ کی بیٹنگ جاری تھی کہ لنچ کے بعد ہونے والا سیشن ہمپشائر کے بولر محمد عباس کے نام رہا جبکہ انہوں نے محض 3 اوورز میں 4 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ انگلش کاؤنٹی میں اس سے قبل نسیم شاہ اور شان مسعود بھی اپنی ٹیمز کی نمائندگی کرتے ہوئے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News