Advertisement
Advertisement
Advertisement

اٹھارہ سال بعد بھی برائن لارا کا ریکارڈ نہ توڑا جاسکا

Now Reading:

اٹھارہ سال بعد بھی برائن لارا کا ریکارڈ نہ توڑا جاسکا

اٹھارہ سال  گزر جانے کے بعد بھی برائن لارا کا ریکارڈ جوں کا توں موجود ہے۔

اپریل 2004 میں ویسٹ انڈیز کے اس وقت کے کپتان  اور لیجنڈ بلے باز برائن لارا نے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیل کر عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

برائن لارا نے اینٹیگا کے ریکری ایشن   گراؤنڈ پر انگلش بولرز کو بےبس کرتے ہوئے 400 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

برائن لارا نے آسٹریلیا کے میتھیو ہیڈن کا 380 رنز کی انفرادی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ توڑا جو ہیڈن نے لارا کے ہی 375 رنز کی  انفرادی  اننگز کا ریکارڈ توڑ کر بنایا تھا۔

https://twitter.com/ESPNcricinfo/status/1513826726979284996

Advertisement

یاد رہے کہ   برائن لارا نے 1994 میں انگلینڈ ہی کے خلاف  اسی گراؤنڈ پر 375 رنز بنا کر ویسٹ انڈیز کے عظیم کھلاڑی سرگیری سوبرز کے 365 رنز کا عالمی ریکارڈ توڑا تھا۔ سرگیری سوبرز کے اس عالمی ریکارڈ کو ٹوٹنے میں 36 سال لگ گئے تھے۔

تاہم برائن لارا کا 375 رنز کا عالمی ریکارڈ  صرف 9 سال ہی قائم رہا جب  میتھیو ہیڈن نے اکتوبر 2003 میں زمبابوے کے خلاف پرتھ ٹیسٹ میں 380 رنز کی ریکارڈ ساز اننگز کھیل کر عالمی ریکارڈ اپنے نام  کرلیا۔

بعد ازاں  صرف چھ ماہ بعد ہی برائن لارا نے 400 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر یہ ریکارڈ واپس اپنے قبضے میں  لے لیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر