
سلمان بٹ سنگاپور کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر
قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ کو سنگاپور کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق سنگاپور کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سعد جنجوعہ نے بھی سلمان بٹ کو سنگاپور کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کی تصدیق کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل اور پی ایس ایل کا موازنہ کرنا کوئی معنی نہیں رکھتا، سلمان بٹ
رپورٹ کے مطابق سنگاپور کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کا کہنا تھا کہ معاہدے کے تحت سلمان بٹ سنگاپور میں ہیڈ کوچ کے فرائض انجام دیں گے۔
Former Pakistan captain Salman Butt has a new role with Singapore cricket 👇 https://t.co/KECeOnF7DP
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) May 21, 2022
انہوں نے کہا کہ سلمان بٹ کے علاوہ پاکستان خواتین ٹیم کے ٹرینر جمال حسنین بھی سنگاپور میں فیلڈنگ کوچ اور ٹرینر کی حیثٰت سے ایسوسی ایشن کا حصہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ 2020 میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد سلمان بٹ کی یہ کوچنگ کی پہلی جاب ہے جبکہ 2010 میں انہیں فکسنگ اسکینڈل میں ملوث ہونے کی بنیاد پر پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا جسے 2016 میں ختم کردیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: نئے ٹیلینٹ کی فٹنیس کو جونیئر لیگ سے خطرہ،سلمان بٹ کا انتباہ
خیال رہے کہ سنگاپور کرکٹ ٹیم اگلے پانچ ماہ کے دوران آئی سی سی کے تین اہم ایونٹس میں جگہ بنانے کی کوشش کرے گی جس میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، ایشیا کپ اور آئی سی سی مینز چیلنج لیگ شامل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News