پاکستان نیوزی لینڈ میں سہہ ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے رضامند
لاہور: پاکستان نے نیوزی لینڈ میں ہونے والے سہہ ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے رضا مند ظاہر کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے نیوزی لینڈ میں ہونے والے سہہ ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے حامی بھرلی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کا دورہ پاکستان کے موقع پر اہم کھلاڑیوں کو آرام دینے کا امکان
پی سی بی انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کا شیڈول ایڈجسٹ کرنے میں مگن ہوگیا ہے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ انگلینڈ کے خلاف سات ہوم ٹی ٹونٹی میچز کے شیڈول کو حتمی شکل دینے کے لئے بھی کوشاں ہے۔
ذرائع کے مطابق ہوم سیریز کا شیڈول سامنے آنے پر نیوزی لینڈ کے ایونٹ کا حتمی فیصلہ ہوگا تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نیوزی لینڈ میں ہونے والے سہہ ملکی ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم بھیجنے کے لئے کوشاں ہے۔
پی سی بی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سہہ ملکی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے ساتھ رابطے میں ہیں، نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے تین ملکی سیریز کی پیشکش آئی سی سی میٹنگ کے دوران اپریل میں کی تھی۔
ذرائع پی سی بی کے مطابق چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ ورلڈ کپ سے قبل سیریز کے خواہشمند ہیں جبکہ نیوزی لینڈ بورڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل ہی پاکستان اور بنگلہ دیش کے ساتھ تین ملکی سیریز کا خواہشمند ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
