
ویٹالیٹی بلاسٹ ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کے بلے باز پال اسٹرلنگ نے ایک اوور میں 34 رنز بناکر نیا ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔
آئرلینڈ کے بلے باز پال اسٹرلنگ اپنی جارح مزاج بلے بازی کی کافی مشہور ہیں جس کا حالیہ مظاہرہ انہوں نے انگلینڈ میں جاری ویٹالٹی بلاسٹ میں کیا۔
انہوں نے ایک اوور میں یکے بعد دیگر پانچ چھکے اور چوکا لگاکر ایک اوور میں 34 رنز بنا ڈالے جس کے ساتھ ہی انہوں نے اس میچ میں 51 گیندوں پر برق رفتار 119 رنز کی اننگ بھی کھیلی۔
6️⃣6️⃣6️⃣6️⃣6️⃣4️⃣ – 34 from an over!
Advertisement@stirlo90 is a cheat code 😲 #Blast22 pic.twitter.com/Sy7ByS4wwm
— Vitality Blast (@VitalityBlast) May 26, 2022
ویٹالیٹی بلاسٹ ٹی ٹوئنٹی میں برمنگھم بیئرز کا مقابلہ نارتھمپٹن شائر سے ہوا جس میں آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے برمنگھم بیئرزکے کھلاڑی پال اسٹرلنگ نے میچ کے تیرہویں اوور میں اپنے مخالف بولر جیمز سیلز کو 34 رنز جڑ دیے۔
انہوں نے اوور کا آغاز چھکے سے کیا اور یکے بعد دیگرے مسلسل پانچ چھکے لگائے جبکہ آخری گیند پر وہ چھکا لگانے میں ناکام رہے جو وکٹ کیپر سے ہوتی ہوئی سیدھی باؤنڈری لائن کے باہر ہوگئی۔
واضح رہے کہ اس میچ میں برمنگھم بیئرز نے 16 اوورز میں نارتھمپٹن شائر کو 3 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز کا ہدف دیا تھا جس میں وہ ناکام رہے جبکہ میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی پال اسٹرلنگ کے نام رہا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News