Advertisement
Advertisement
Advertisement

اینڈریو سائمنڈز کے انتقال پر ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کا اظہار افسوس

Now Reading:

اینڈریو سائمنڈز کے انتقال پر ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کا اظہار افسوس
اینڈریو سائمنڈز کے انتقال پر ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کا اظہار افسوس

اینڈریو سائمنڈز کے انتقال پر ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کا اظہار افسوس

سابق آسٹریلوی کھلاڑی اینڈریو سائمنڈز کے انتقال پر ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سابق آسٹریلوی کھلاڑی اینڈریو سائمنڈز گذشتہ روز کار ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے جن کے انتقال پر ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Advertisement

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ’اینڈریو سائمنڈز کی موت کی اچانک خبر انتہائی افسوسناک اور چونکا دینے والی ہے، ان کے دوستوں اور اہلخانہ سے تعزیت کرتا ہوں‘۔

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ بہت غمگین ہیں، ہمارے درمیان میدان میں اور میدان کے باہر بھی بہت اچھا تعلق تھا، ان کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں‘۔

Advertisement

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا اینڈریو سائمنڈز کی المناک موت کے بارے میں جان کر مایوسی ہوئی۔ ان کے اور ان کے اہل خانہ کے لیے دعا کرتا ہوں۔

https://twitter.com/iShaheenAfridi/status/1525746383080378368

Advertisement

آل راؤنڈر شعیب ملک نے بھی ان کے خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی کھلاڑی شیکر دھون کا کہنا تھا کہ اینڈریو سائمٹز کی اچانک موت کی خبر چونکا دینے والی ہے، ان کے خاندان اور دوستوں سے تعزیت کرتا ہوں ۔ خدا ان کی روح کو سلامت رکھے۔

Advertisement

بھارت کے سابق بلے باز ویرندر سہواگ نے کہا کہ المناک حادثے میں ان کا انتقال کا سن کر دکھ ہوا، وہ اپنے کھیل کے دنوں میں بہترین تفریح کرنے والوں میں سے ایک تھے اور ان کا جانا عالمی کرکٹ کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔ ان کے اہل خانہ اور دوستوں سے تعزیت کرتا ہوں۔

 واضح رہے کہ اینڈریو سائمنڈز نے 1998 میں پاکستان کے خلاف اپنا پہلا انٹرنیشنل ون ڈے میچ کھیلا تھا جبکہ انہوں نے اپنے کیریئر میں 26 ٹیسٹ، 198 ون ڈے اور 14 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر