Advertisement
Advertisement
Advertisement

انگلینڈ نے میتھیو موٹ کو وائٹ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا

Now Reading:

انگلینڈ نے میتھیو موٹ کو وائٹ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا
انگلینڈ نے میتھیو موٹ کو وائٹ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا

انگلینڈ نے میتھیو موٹ کو وائٹ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا

انگلش کرکٹ بورڈ نے گذشتہ روز میتھیو موٹ کو انگلینڈ کی محدود اوورز کی ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے۔

آسٹریلیا کے 48 سالہ کھلاڑی میتھیو موٹ کو 4 سال کے لیے انگلینڈ کی محدود اوورز کی ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے جس کے لیے انہوں نے معاہدے پر بھی دستخط کردیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: میتھیو موٹ انگلینڈ کے وائٹ بال کوچ بننے کے  دعویدار

Advertisement

میتھیو موٹ اگلے ماہ ہالینڈ کے خلاف ہونے والے تین ایک روزہ بین الاقوامی میچز میں اپنے فرائض کا چارج سنبھالیں گے۔

واضح رہے کہ میتھیو موٹ کو انگلینڈ کے سابق آل راؤنڈر پال کولنگ ووڈ پر ترجیح دی گئی ہے، جو حالیہ دوروں میں عبوری ہیڈ کوچ رہنے کے بعد سے یہ ذمہ داری سنبھالنے کے لیے بنیادی دعویدار تھے۔

موٹ 2015 سے آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیم کے انچارج کے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ ان ہی کی رہنمائی میں رواں سال آسٹریلیا نے ورلڈ کپ اپنے نام کیا ہے۔

انگلش مینز ٹیم کے مینجنگ ڈائریکٹر روب کی کا کہنا ہے کہ انہوں نے بہت سے متنوع تجربات کے ساتھ ایک ناقابل یقین کوچنگ کے فرائض انجام دیے ہیں جبکہ ان کا انٹرویو بھی شاندار رہا جس کے باعث انہیں وائٹ بال ٹیم کے لیے فٹ قرار دیا گیا ہے۔

Advertisement

روب کی کا کہنا تھا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہم ایک ایسے ہیڈ کوچ کا تقرر کرنے میں کامیاب ہوئے جو پچھلے کچھ سالوں سے نہ صرف بین الاقوامی کرکٹ میں شامل ہے بلکہ وہ دنیا بھر کی فرنچائز کرکٹ میں بھی کام کرتے رہے ہیں۔

Advertisement

خیال رہے کہ موٹ کی آمد انگلش کرکٹ میں تبدیلیوں میں سے ایک ہے جبکہ اس سے قبل بین اسٹوکس کو جو روٹ کی جگہ ٹیسٹ کپتان اور برینڈن میک کولم کو طویل ترین فارمیٹ کا کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

میتھیو موٹ کا کہنا ہے کہ مجھے ایک کامیاب ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے، خاص کر برینڈن میک کولم کے ساتھ کام کرنے کا یہ ایک ایسا موقع ہے جس کے لیے میں نہایت ہی پرجوش ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چھکے کیلئے 6 اور صفر کیلئے 0 استعمال ہوتا ہے؛ حارث رؤف کا آئی سی سی میں مؤقف
ایشیا کپ، پاکستان کی شاندار واپسی، بنگلا دیش کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی
صاحبزادہ فرحان اور دھونی کے اسٹائل میں مماثلت، مگر اعترض کیوں؟ گن سیلیبریشن اورکون کون کرچکا؟
بھارتیوں کو پھر مرچیں لگ گئیں، رونالڈو نے بھی حارث رؤف کے انداز میں رافیل گرایا، ویڈیو وائرل
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر