
محمد رضوان کاؤنٹی چیمپئن شپ کے دوران بھی تبلیغ کرنے لگے، ویڈیو وائرل
قومی وکٹ کیپر و بیٹر کی کاؤنٹی چیمپئن شپ کے دوران مسجد میں تبلیغ کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر و بیٹر محمد رضوان ان دنوں انگلینڈ میں موجود ہیں، جہاں وہ کاؤنٹی چیمپئن شپ کھیل رہے ہیں جس میں ان کی کارکردگی بھی کافی متاثرکن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان نے 2021 کے وزڈن لیڈنگ کا ایوارڈ حاصل کرلیا
محمد رضوان دین کی تبلیغ کے حوالے سے کافی متحرک رہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اپنے ملک سے ملو دور بھی انہوں نے تبلیغ نہیں چھوڑی۔
ان کی ایک ویڈٰیو کافی وائرل ہورہی ہے جس میں وہ برطانیہ کی مقامی مسجد میں موجود ہیں اورتبلیغ دے رہے ہیں جبکہ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کیا جانب سے بھی کافی پسند کیا جارہا ہے۔
M.Rizwan in mosque in England 🥹 pic.twitter.com/d0XxyRchi5
— M U A Z (@_MuazAliCC) May 7, 2022
تبلیغ کرتے ہوئے قومی بیٹر کا کہنا تھا کہ ’میں تو ایک کھلاڑی ہوں لیکن دین کا کام سب کا ہے، مسجد الجنہ سلوف میں تبلیغ کے عمل میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے محمد رضوان نے امربالمعروف کا بھی ذکر کیا اور ختم نبوت کے حوالے سے بھی بات کی۔
یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے لیے پُرجوش
ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کا ایمان ہے کہ آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وسلم آخری نبی ہیں، ہم سب کا ختم نبوت پر ایمان ہے جبکہ امربالمعروف سے متعلق انہوں نے کہا کہ امر بلمعروف کیا ہے؟ اس کا مطلب ہے اللہ کو پہچاننا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News