Advertisement
Advertisement
Advertisement

سری لنکا کے دورے کے حوالے سے کوئی خدشات نہیں، ایلیکس کیری

Now Reading:

سری لنکا کے دورے کے حوالے سے کوئی خدشات نہیں، ایلیکس کیری
سری لنکا کے دورے کے حوالے سے کوئی خدشات نہیں، ایلیکس کیری

سری لنکا کے دورے کے حوالے سے کوئی خدشات نہیں، ایلیکس کیری

آسٹریلوی کھلاڑی ایلیکس کیری کا کہنا ہے کہ میں نہیں سمجھتا کہ سری لنکا کے دورے کے حوالے سے کوئی خدشات ہیں۔

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر و بیٹر ایلیکس کیری کا کہنا ہے کہ سری لنکا کی صورت حال پر ہمیں متعدد بار بریفنگ دی گئی ہے لیکن ہم سری لنکا میں محفوظ ہوں گے۔

ایلیکس کیری نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ سری لنکا میں سیکیورٹی کے حوالے سے تمام اقدامات کیے جائیں گے، میں نہیں سمجھتا کہ سری لنکا کے دورے کے حوالے سے کوئی خدشات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سری لنکن عوام کے چہروں پر مسکراہٹ دیکھ کر ہمیں اچھا لگے گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ اس سے قبل آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کے سربراہ ٹوڈ گرین برگ نے کہا تھا کہ آسٹریلیا کے اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں نے سری لنکا کے آئندہ دورے کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا وہ دورے کو آگے بڑھانے کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں تاہم کھلاڑی سری لنکا کی صورتحال سے بہت واقف ہیں۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا تھا کہ ’یہ کہنا مناسب ہے کہ سری لنکا میں جاری بحران کے دوران دورہ مشکل ہے جبکہ خاص کر ایسے حالات میں جب سری لنکن عوام کو خوراک کی بڑھتی ہوئی قیمتیں، بجلی کی بندش، ایندھن اور راشن کی کمی جیسے حالات کا سامنا ہو۔

Advertisement

یاد رہے کہ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا کا آغاز 7 جون سے ہوگا۔ آسٹریلیا کے دورہ سری لنکا کے دوران 3 ٹی ٹوئنٹی اور 5 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائیں گی۔ علاوہ ازیں 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز بھی شیڈولڈ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر