بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شکیب الحسن کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے جس کے باعث وہ سری لنکا کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے آؤٹ ہوگئے ہیں۔
بنگلادیشی کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے شکیب کے کوویڈ19 کا شکار ہونے کی تصدیق کی۔
بی سی بی کے مطابق کورونا کے باعث شکیب الحسن سری لنکا کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔
خیال رہے کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ کے لیے ایک دن قبل ٹریننگ سیشن شروع کیا لیکن شکیب نے حصہ نہیں لیا اور انکا آئندہ دو روز میں اسکواڈ میں شامل ہونے کا امکان تھا۔
تاہم اب بی سی بی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شکیب نے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے جبکہ کچھ دنوں بعد ان کا دوبارہ ٹیسٹ کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ 15 مئی سے چٹگانگ میں شروع ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
