
لاہور: پی ایس ایل 8 کے لیے مجوزہ ونڈو کا تعین کرلیا گیا ہے جبکہ 4 شہروں کو ایونٹ کی میزبانی ملنے کا امکان ہے۔
نجی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے میچز رواں سیزن میں 4 شہروں میں منعقد کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کا پی ایس ایل طرز کی جونیئر لیگ کرانے کا فیصلہ
رواں سیزن میں کراچی اور لاہور کے علاوہ اس مرتبہ ملتان اور راولپنڈی میں بھی میچز ہوں گے جبکہ مجوزہ ونڈو کے مطابق ایونٹ کا انعقاد آئندہ برس 15 فروری سے 31 مارچ کے دوران کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق جنوری 2023 میں نیوزی لینڈ نے 2 ٹیسٹ اور وائٹ بال سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا ہے جس کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیزیز کھیلنے پاکستان آئے گی۔
نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے دوروں کے بعد پی ایس ایل کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ ٹیموں کے 4 شہروں میں آمدو رفت کے باعث ٹورنامنٹ کا دورانیہ زیادہ رکھا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News