Advertisement
Advertisement
Advertisement

برینڈن میک کولم انگلینڈ کے ٹیسٹ کوچ بننے کے لیے مضبوط امیدوار

Now Reading:

برینڈن میک کولم انگلینڈ کے ٹیسٹ کوچ بننے کے لیے مضبوط امیدوار

نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میک کولم کو انگلینڈ کے ٹیسٹ کوچ کے لیے مضبوط امیدوارسمجھا جارہا ہے جبکہ اس دوڑ میں گیری کرسٹن اور کالنگ ووڈ بھی شامل ہیں۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میک کولم انگلینڈ کے ٹیسٹ کوچ کا عہدہ سنبھال سکتے ہیں کیونکہ انہیں اس عہدے کے لیے مضبوط امیدوار سمجھا جارہا ہے۔

فروری میں ہونی والی ایشز سیریز میں انگلینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد کرس سلورووڈ نے اس عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد پال کالنگ ووڈ کو نگراں کوچ کے طور مقرر کیا گیا تھا۔

Advertisement

بعد ازاں انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ اور وائٹ بال کوچز کے لیے الگ الگ درخواستیں طلب کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایشز سیریز میں ناکامی، ہیڈ کوچ کو بھی فارغ کر دیا گیا

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 40 سالہ میک کولم جو اس وقت انڈین پریمئر لیگ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ساتھ منسلک ہیں، وہ انگلینڈ کے ٹیسٹ کوچ کے عہدے کے خواہشمند ہیں جبکہ اسی ہفتے ان کا اعلان بھی متوقع ہے۔

اس عہدے کی دوڑ میں جنوبی افریقہ اوربھارت کے سابق ہیڈ کوچ گیری کرسٹن بھی شامل ہیں جبکہ کالنگ ووڈ کو بھی امیدوار سمجھا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ برینڈن میک کولم نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 101 ٹیسٹ میچز کھیلیں ہیں جس میں انہوں نے 6 ہزار453 رنز اسکور کیے ہیں۔

فروری 2016 میں انہوں نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ کرائسٹ چرچ کے میدان میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلا تھا جس میں انہوں نے تیز ترین 54 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی جبکہ انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 12 سنچریاں اور31 نصف سنچریاں بھی اسکور کی ہیں۔

Advertisement

خیال رہے کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان اگلے ماہ جون میں تین میچز کی سیریز کھیلی جائے گی جس کی میزبانی انگلینڈ کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر