
ناقابل شکست گاما پہلوان کی 144 ویں سالگرہ کے موقع پر گوگل نے انہیں منفرد انداز میں خراج تحسین کیا ہے۔
ناقابل شکست گاما پہلوان کی آج 144 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے جبکہ اس موقع پر گوگل نے انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اپنے ڈوڈل کا حصہ بنایا ہے۔
بائیس مئی 1878 کو بھارتی شہر امرتسر میں پیدا ہونے والے غلام حسین المعروف گاما پہلوان نے محض 10 برس کی عمر میں ہی بھارت کے نامور پہلوانوں کا شکست دے دی تھی جو ان کی وجہ شہرت بھی بنا۔
انہوں نے سن 1910 میں دنیا بھر کے پہلوانوں کو لندن میں چلینج کیا تھا جبکہ زیبسکو کو ہراکر انہوں نے رستم زمان کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا اور سونے کی بیلٹ بھی اپنے نام کرلی تھی۔ ان کا یہ اعزاز 109 برس گزر جانے کے باوجود بھی آج تک کوئی نہیں توڑ پایا ہے۔
علاوہ ازیں وطن واپسی انہوں نے رحیم بخش سلطانی سے مقابلہ کیا اور ان کو شکست دے کر رستم ہند کا تاج بھی اپنے سر پر سجا لیا تھا۔
گاما پہلوان کی خوراک
گاما پہلوان کی روزانہ 15 لیٹر دودھ اور 3 کلو مکھن خوراک ہوا کرتی تھی، علاوہ ازیں وہ بکرے کا گوشت، پھلوں کی 3 ٹوکریاں اور 20 پاؤنڈ بادام بھی روز کھایا کرتے تھے۔
ان کی خوراک کا سارا خرچہ پٹیالہ کے مہاراجہ برداشت کیا کرتے تھے جبکہ 3 ہزار ڈنڈ، 40 پہلوانوں کے ساتھ کشتی کی تربیت اور 5 ہزار بیٹھک لگانا ان کا روز کا معمول ہوا کرتا تھا۔
واضح رہے کہ کہ 23 مئی 1960 کو وہ 82 برس کی عمر میں بیماری کے باعث اس دنیا سے رخصت ہوگئے تھے۔
ان کی زندگی کے آخری ایام میں کافی بیمار تھے جبکہ حکومت نے بھی ان کے علاج و معالجے میں کوئی خاص دلچسپی نہیں دکھائی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News