شاہد آفریدی بھی حکومت مخالت ’لانگ مارچ‘ والوں کے حق میں بول پڑے
سابق کپتان و آل راؤنڈر شاہد آفریدی بھی حکومت مخالف لانگ مارچ کرنے والوں کے حق میں بول پڑے ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر لانگ مارچ کرنے والوں کے حق میں بیان جاری کیا ہے۔
متعلقہ خبر پڑھیں: عمران خان نے حکومت کو چھ دن کا الٹی میٹم دے دیا، لانگ مارچ ختم کرنے کا اعلان
شاہد آفریدی نے اپنے بیان میں حکومت کو شدید تنقید کا بھی نشانہ بنایا، ان کا کہنا تھا کہ ’طاقت کا بے دریغ استعمال، چادر چار دیواری کا تقدس پامال، لاٹھی، گولی کی یلغار، آمریت تو ہو سکتا ہے، جمہوریت ہر گز نہیں‘۔
طاقت کا بے دریغ استعمال، چادر چار دیواری کا تقدس پامال، لاٹھی، گولی کی یلغار، آمریت تو ہو سکتا ہے، جمہوریت ہر گز نہیں۔ اختلاف اور احتجاج ایک بنیادی حق ہے اور یہی حق ہم 22 کروڑ انسانوں کو ایک قوم بناتا ہے۔ خدارا، اس ملک کو ایک جمہوری ریاست رہنے دیں۔ #Pakistanforall #LetsTalk
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) May 25, 2022
انہوں نے کہا کہ اختلاف اور احتجاج ایک بنیادی حق ہے اور یہی حق 22 کروڑ انسانوں کو ایک قوم بناتا ہے، خدارا! اس ملک کو ایک جمہوری ریاست رہنے دیں۔
واضح رہے کہ عمران خان نے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا جس سے قبل ہی حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنان کی گرفتاریاں شروع کردی گئی تھیں۔
گرفتاریوں کے دوران کئی ایسی واقعات بھی ہمیں دیکھنے کو ملے جس میں پولیس نے چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا اور خواتین سے بدتمیزی کی۔
یہ بھی پڑھیں: بھائی ذرا صبر کرو پاکستان کے حالات سیلفی والے نہیں، صارفین کی حسن علی پر تنقید
لانگ مارچ کے باعث گذشتہ روز ملک کے کئی شہروں میں ہمیں کارکنان اور پولیس کے درمیان تصادم بھی دیکھنے کو ملا اور پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شدید آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی۔
تاہم اب عمران خان نے حکومت کو چھ دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے لانگ مارچ کو ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
خیال رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے اور نئے انتخابات کا اعلان کرنے کے لیے چھ دن کا الٹی میٹم دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
