Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز سے متعلق شائقین کرکٹ کیلئے بری خبر

Now Reading:

پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز سے متعلق شائقین کرکٹ کیلئے بری خبر

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آئندہ ماہ شیڈول ون ڈے سیریز ملتوی ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک کی سیاسی صورتحال اور لاجسٹک مسائل کے باعث سیریز ملتوی کیے جانے کے قوی امکانات ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی مارچ کے باعث سیریز کے لیے ملتان بیک اپ وینیو تھا تاہم ملتان میں بھی سیریز کروانے  کے لیے پی سی بی کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سیریز کے حوالے سے اگلے دو سے تین روز میں فیصلہ کر لیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز راولپنڈی میں 8، 10 اور 12 جون کو شیڈولڈ ہے۔ پی سی بی نے بیک اپ کے لیے ملتان وینیوز کی نشاندہی کی تھی۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاجسٹک مسائل کے باعث ملتان میں بھی میچز کرانے میں پی سی بی کو مشکلات کا سامنا تھا۔

دوسری جانب پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ میچز ابھی تک شیڈول کے مطابق ہیں ۔  صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے، حکومت سے ایڈوائس لی جائے گی۔ سیکیورٹی حکومت فراہم کرتی ہے اس لیے حکومت سے رابطہ کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر