
فائیو اے سائڈ پانچ ملکی ہاکی ایونٹ کی تیاریوں کے لیے قومی کیمپ کا آغاز ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کھلاڑیوں نے کوچ ریحان بٹ کی نگرانی میں نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں ٹرینگ کا آغاز کردیا ہے۔
فائیو اے سائیڈ ایونٹ کے لیے ممکنہ پندرہ کھلاڑیوں نے کیمپ ٹریننگ شروع کردی ہے۔ حتمی اسکواڈ کا حصہ 9 کھلاڑیوں کو 15 مئی تک شارٹ لسٹ کیا جائے گا۔
قومی ہاکی ٹیم ایونٹ میں شرکت کے لیے 2 جون کو سوئٹزرلینڈ روانہ ہو گی۔
فائیو اے سائیڈ پانچ ملکی ایونٹ میں پاکستان، بھارت ، سوئٹزرلینڈ ، پولینڈ اور ملائشیاء شریک ہوں گے۔
فائیو اے سائیڈ ایونٹ 4 اور 5 جون کوسوئٹزرلینڈ میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News