
رضی بھائی کچھ ہمارے لیے بھی چھوڑ دیں، اب کیا ہم ریٹائئرمنٹ لے لیں؟ شاہین شاہ
محمد رضوان کی بولنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے شاہین شاہ کا کہنا تھا کہ رضی بھائی کچھ ہمارے لیے بھی چھوڑ دیں، اب کیا ہم ریٹائئرمنٹ لے لیں؟
سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہین شاہ آفریدی کو رضوان کی بولنگ کروانے کی ویڈیو پر ٹیگ کیا گیا تھا جس پر ان کا ردعمل سامنے آیا ہے۔
Rizzi bhai, ab kya hum retirement le lain? Ye aap kya ker rahe hain?
Kuch hamare liye bhi chorh dain. 🙂@iMRizwanPak https://t.co/TLzKoggyT0
Advertisement— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) May 1, 2022
شاہین شاہ آفریدی کہتے ہیں ’رضی بھائی اب کیا ہم ریٹائرمنٹ لے لیں؟ یہ آپ کیا کررہے ہیں؟ کچھ ہمارے لیے بھی چھوڑ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: نسیم شاہ، رضوان کی بولنگ سے متاثر
واضح رہے کہ وکٹ کیپر و بلے باز محمد رضوان اپنی بلے بازی اور وکٹ کیپنگ سے تو سب کو ہی متاثر کرچکے ہیں تاہم اب وہ اپنی فیلڈنگ اور بولنگ کی صلاحیتوں سے بھی سب کو خوب متاثر کررہے ہیں۔
This catch from @iMRizwanPak. 🤯 👏 #GOSBTS pic.twitter.com/uOdy7JJ2nr
— Sussex Cricket (@SussexCCC) May 1, 2022
محمد رضوان کاؤنٹی چیمپئن شپ میں سسیکس کی نمائندہ کررہے ہیں جس کی جانب سے کھیلتے ہوئے انہوں نے عمدہ بیٹنگ کا بھی مظاہرہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News