
بابر اور ثقلین کی کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کی درخواست
بابر اعظم اور ثقلین مشتاق نے بورڈ کو کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کی تجویز پیش کردی ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کی تفصیلات کو حتمی شکل دینے کے لیے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کے ساتھ میٹنگ کی ہے۔
اس میٹنگ میں کپتان بابر اعظم اور ثقلین مشتاق نے آئندہ سال سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کی ہر کیٹیگری میں 20 فیصد تنخواہوں میں اضافے کی تجویز پیش کی ہے۔
ابتدائی مشاورت میں سینٹرل کنٹریکٹ 2022-23ء کے لیے بجٹ، زمرہ جات، ماہانہ اضافے اور کھلاڑیوں کی تعداد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ تنخواہوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ پی سی بی نے کرنا ہے جبکہ پی سی بی جلد ہی مختلف کیٹیگریز میں منتخب کھلاڑیوں کا اعلان کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News