Advertisement
Advertisement
Advertisement

ورلڈ کپ کا اہم میچ کھیلنے کے لیے رضوان نے اپنی جان خطرے میں ڈال دی تھی

Now Reading:

ورلڈ کپ کا اہم میچ کھیلنے کے لیے رضوان نے اپنی جان خطرے میں ڈال دی تھی
ورلڈ کپ کا اہم میچ کھیلنے کے لیے رضوان نے اپنی جان خطرے میں ڈال دی تھی

ورلڈ کپ کا اہم میچ کھیلنے کے لیے رضوان نے اپنی جان خطرے میں ڈال دی تھی

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان کہتے ہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سیمی فائنل سے قبل انہیں سانس لینے میں دشواری ہورہی تھی جبکہ انہیں آنکھوں سے بھی دھندلا نظر آرہا تھا۔

نجی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر و بیٹر محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ سیمی فائنل سے قبل انہیں سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا تھا جبکہ انہیں آنکھوں سے بھی دھندلا نظر آرہا تھا۔

Advertisement

محمد رضوان کہتے ہیں ایسے وقت میں ٹیم فزیشن اوراسپتال کے ڈاکٹرز نے ان کا حوصلہ بڑھایا جبکہ حالت یہ ہوگئی تھی کہ سر کے بال اور پاؤں کے ناخن کو چھوڑ کر بارہ سے زائد میڈٰیکل ٹیسٹ کیے گئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق محمد رضوان کو ڈاکٹرز نے علاج کے لیے ایک ہفتے تک اسپتال میں رکنے کا مشورہ دیا لیکن انہوں نے اہم میچ کی خاطر اسے قبول نہیں کیا تھا۔

اس سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ’وہ اسپتال میں رکنے کے لیے اس لیے بھی تیار نہیں تھے کیونکہ سیمی فائنل سے قبل ٹیم کمبی نیشن میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی‘ جبکہ کوچ اورکپتان کی توقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے وہ خود بھی یہ چاہتے تھے کہ پلیئنگ الیون برقرار رہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جب وہ اسپتال پہنچے تو سانس رک رہی تھی اورآنکھوں کے سامنے اندھیرا چھانے لگا تھا جبکہ ڈاکٹرز بھی بیماری کی اصل صورتحال سے آگاہ نہیں کررہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: رضوان کے شاندار کیچ اور بولنگ کی ویڈیو وائرل

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں نرس نے دلاسا دیا اور کہا کہ گھبرانا نہیں ہے، اگر اسپتال منتقلی میں 20 منٹ بھی مزید دیر ہوجاتی تو شاید سانس کی نالی پھٹ جاتی۔

واضح رہے کہ محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ سیمی فائنل سے قبل شدید سینے میں تکلیف سمیت بخار اور کھانسی کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ دو روز تک آئی سی یو میں زیر علاج رہے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2024، کھلیوں کے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کون؟ جانیے
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
ٹی 20 میں سنچری کا نیا ریکارڈ، فل سالٹ نے جنوبی افریق بالرز کو تگنی کا ناچ نچا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر