Advertisement
Advertisement
Advertisement

جاپان میں ایتھلیٹس کو پانی کی جگہ سینیٹائزر پلادیا

Now Reading:

جاپان میں ایتھلیٹس کو پانی کی جگہ سینیٹائزر پلادیا
جاپان میں ایتھلیٹس کو پانی کی جگہ سینیٹائزر پلادیا

جاپان میں ایتھلیٹس کو پانی کی جگہ سینیٹائزر پلادیا

جاپان میں ایتھلیٹس کو پانی کی جگہ سینیٹائزر پلادیا جس کی وجہ سے ایتھلیٹس اسپتال پہنچ گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپانی حکام ایک ایسے واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہے جس میں ایتھلیٹس کو پانی کی جگہ سینیٹائرز پلادیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق جاپان میں لڑکیوں کے ہائی اسکول کی ایتھلیٹس سینیاٹزر کا بڑا گھونٹ بھرنے کے بعد اسپتال پہنچ گئی تھیں۔

یہ واقعہ گذشتہ سنیچر کے روز یاماناشی پریفیکچر میں پیش آیا تھا، جہاں لڑکیوں کا 5 ہزار میٹر ریس کا مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں منتظمین کی غلطی ایتھیلیٹس کو مہنگی پڑگئی۔

منتظمین نے غلطی سے پانی کی جگہ سینیٹائزر ڈال دیا تھا جس کے بعد اسے ایتھلیٹس کے لیے مشروبات کے اسٹیشن پر رکھ دیا گیا تھا۔

Advertisement

یاماناشی کے گورنر کوتارو ناگاساکی کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی تحقیقات کی جائیں گی، پریفیکچر کی جانب سے میں کھلاڑیوں اوران کے خاندان سے معذرت کرتا ہوں۔

دوسری جانب اس حوالے سے ہائی اسکول اسپورٹ فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ایک کارٹن میں پانی کی بوتلوں کے ساتھ سینیٹائزر کو بغیر لیبل والی بوتلوں میں رکھا گیا تھا جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔

حکام کے مطابق سینیٹائزر پینے کے بعد ایک کھلاڑی وہیں گر گئی تھیں، جنہوں نے الٹیاں شروع کردی اور مقابلے میں بھی حصہ نہیں لیا جبکہ مزید دو ایتھلیٹس نے سینیٹائزر پینے کے بعد اس کو فوراً ہی تھوک دیا تھا جس کے بعد انہوں نے ریس میں بھی حصہ لیا۔

تاہم اس واقعے کے فوری بعد ہی تینوں ایتھلیٹس کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت بہتر تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر