
شاداب خان بھی طوبیٰ حسن کی لیگ اسپن بولنگ کے معترف
قومی مینز ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان بھی ویمنز ٹیم کی لیگ اسپنر طوبیٰ حسن کی بولنگ کے معترف ہوگئے ہیں۔
سری لنکا کے خلاف ڈیبیو کرنے والی قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی لیگ اسپنر طوبیٰ حسن نے اپنے ڈیبیو میں ہی ریکارڈ قائم کیا ہے۔
طوبیٰ حسن نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 4 اوورز میں 8 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ان کے اسپیل میں ایک میڈن اوور بھی شامل تھا۔
متعلقہ خبر پڑھیں: پاکستان کی نمائندگی کرنے میں کتنے سال لگے؟طوبیٰ حسن نے بتادیا
طوبیٰ حسن کی لیگ اسپن بولنگ کے سب دیوانے ہوگئے ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور لیگ اسپنر شاداب خان بھی ان کی بولنگ کے معترف دکھائی دے رہے ہیں۔
نائب کپتان شاداب خان کا سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر طوبیٰ حسن کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک اور اسٹار بننے جارہا ہے۔
AdvertisementA star in the making. Great bowling Tuba Hassan, this is high quality leg spin. #BackOurGirls #PakistanZindabad https://t.co/ahn74sLO41
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) May 24, 2022
انہوں نے کہا کہ زبردست بولنگ طوبیٰ حسن ، یہ ایک اعلیٰ معیار کی لیگ اسپن ہے جبکہ آخر میں ہیش ٹیگ لگاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’بیک آر گرلز، پاکستان زندہ آباد‘۔
واضح رہے کہ طوبیٰ حسن ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو میں بہترین بولنگ فگر کے ساتھ پاکستان کی پہلی خاتون کرکٹربھی بن گئی ہیں۔
متعلقہ خبر پڑھیں: طوبیٰ حسن نے ڈیبیو ٹی ٹوئنٹی میچ میں ریکارڈ قائم کردیا
دوسری جانب گذشتہ روز پاکستان اور سری لنکا کی ویمنز ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچ میں پاکستان نے 6 وکٹوں سے کامیابی اپنے نام کی تھی۔
اس میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور مقررہ 20 اوورز میں پاکستان کو جیت کے لیے 107 رنز کا ہدف دیا تھا۔
جواب میں پاکستان نے مقررہ ہدف باآسانی 18.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا جبکہ اس میچ میں ڈیبیو کرنے والی طوبیٰ حسن کو ہی میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News