آکلینڈ کولیزیم، ممکنہ طور پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی میزبانی کرسکتا ہے
میجر لیگ بیس بال ٹیم کا گھر آکلینڈ کولیزیم 2024 میں مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے ابھر کر سامنے آیا ہے۔
مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی میزبانی امریکہ اور ویسٹ انڈیز مشترکہ طور پر کریں گے جس کے لیے آکلینڈ کولیزیم ایک ممکنہ مقام کے طورپر سامنے آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، گرین شرٹ ابھی تیار نہیں ہے، محمد حفیظ
آئی سی سی کے سی ای او جیوف ایلارڈائس اور ڈویلپمنٹ کے سربراہ ول گلن رائٹ نے حال ہی میں کیلیفورنیا میں یو ایس اے کرکٹ حکام سے ملاقات کی ہے جس دوران اس خیال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
اس اسٹیڈیم کو میجر لیگ بیس بال کے گھر کے طور پر جانا جاتا ہے جبکہ پرکشش محل وقوع اور مجموعی صلاحیت آکلینڈ کولیزیم کی دو بڑی خصوصیات ہیں جنہوں نے کرکٹ کے منتظمین کو اپنی جانب مبذول کروایا ہے۔
اس اسٹیڈیم میں 53 ہزار شائقین کی گنجائش موجود ہے جوکہ اس وقت امریکہ میں دستیاب کرکٹ اسٹیڈیمز سے دو گنا زیادہ ہے۔
واضح رہے کہ بیس بال اسٹیڈیم پہلے بھی کرکٹ کے نمائشی میچوں کی میزبانی کر چکے ہیں۔
سن 2015 میں کرکٹ آل اسٹارز ٹور کے میچز بھی ان ہی اسٹیڈیمز میں کھیلے گئے تھے جس میں سچن ٹنڈولکر اور شین وارن کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
